Home sticky post 5 ججز تقرریاں، سیاسی مداخلت کیخلاف درخواست، عدالت نے سوالات اٹھا دیے، دلائل طلب

ججز تقرریاں، سیاسی مداخلت کیخلاف درخواست، عدالت نے سوالات اٹھا دیے، دلائل طلب

Share
Share

کراچی :سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی تقرریوں میں سیاسی مداخلت روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے بینچ کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرلیے۔
جسٹس جنید غفار نے کہا کہ یہ درخواست ہمارے پاس کیوں آئی ہے؟ آئینی بینچ میں جانی چاہیے، درخواست میں کیا استدعا کی گئی ہے؟۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کے 2 الگ وکیل کیوں ہیں؟ ہم ایک درخواست میں ایک ہی وکیل کو سنیں گے، پہلیعدالت کو مطمئن کریں یہ درخواست ریگولر بینچ میں کیوں ہے آئینی بینچ میں کیوں نہیں؟
بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کے پیش کردہ ناموں کو غیر آئینی قرار دیا جائے، جوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے۔
درخواست کے مطابق سیاسی جماعتیں ججز کی تقرری میں عدلیہ پر اثر انداز ہوسکتی ہیں، ججز تقرری کے لیے صرف عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ارکان کے پیش کردہ نام زیرِ غور لائے جائیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...