Home sticky post 5 جوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

جوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں 4 ہائی کورٹس کے لیے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری دی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے سینئر ترین جج جسٹس جنید غفار کے نام کی منظوری دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقبل چیف جسٹس کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام کی منظوری دی گئی۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائی کورٹ میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ذرائع کے مطابق 16میں سے 11 ارکان نے جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور نامزد کرنے کی منظوری دی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جسٹس عتیق شاہ کی نامزدگی کی مخالفت کی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون اور تحریک انصاف کے 2 ارکان نے بھی ان کی مخالفت کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...