Home کھیل جونیئر ہاکی ورلڈ کپ،ارجنٹینا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرادیا

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ،ارجنٹینا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرادیا

Share
Share

کوالا لمپور: ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی ساتویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا۔

ارجنٹینا کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں تھامس نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جسے پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے خوبصورت گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔

21ویں منٹ میں ارجنٹینا کے تھامس نے پینلٹی کارنر کے زریعے دوسرا گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 1-2 کی برتری دلادی۔ جسے پاکستان کے ارباز احمد نے پینلٹی اسٹروک سے گول اسکور کرکے برابر کردیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف کے 39ویں منٹ میں ارجنٹینا کے رومیرو نے فیلڈ گول جبکہ باٹیسٹا نے 44 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 2-4 کی برتری دلادی۔

پاکستان کی جانب سے 49ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی اسٹروک کے ذریعے ہیٹرک کرتے ہوئے تیسرا گول اسکور کیا۔

بعد ازاں ارجنٹینا کی جانب سے 50ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے اگناشیو نے، 56ویں منٹ میں جیوان نے فیلڈ گول سکور کرکے ارجنٹینا کو 3-6 سے فتح دلائی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...