Home highlight جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رٹے رٹائے گواہ آ جاتے ہیں، ہرگواہ ایک ہی بات کرتا اور گواہی دیتا ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، اس لیے وہاں کیسز فکس ہی نہیں کیے جا رہے، خان صاحب نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملہ کو اٹھایا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح پتہ چلا تھا حسینہ واجد نہیں رہی اسی طرح ایک دن پتہ چلے گا کہ یہ نظام بھی نہیں رہا، آئین اور بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر اور علی امین کی ملاقات ایک بریک تھرو ہے، اسٹیبلشمنٹ نے اپنی ساکھ کو بچانا ہے توتمام سیاسی جماعتوں کوبرابرسمجھنا ہوگا، جس دن ڈی جی آئی ایس پی آر کے برابری والے بیان پر عمل ہو گیا اس دن پاکستان کا نقشہ بدل جائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بحالی چاہتے ہیں اس سے زیادہ انکا ایجنڈا،مقصد نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں آئین میں بنیادی حقوق بحال ہوں، الیکشن ہوں جس کے ساتھ عوام کی اکثریت ہے اس کی حکومت ہو۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلیے کمیشن بن جائے گا اور مذاکرات بھی چلیں گے، اس وقت ایک عالمی دباؤ ہے اورپاکستان کو اس کا بھی سامنا کرنا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ امریکا کی نئی حکومت پر پاکستانی کمیونٹی کا بہت دباؤ ہے، خان صاحب سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو اپنی لڑائی خود لڑنی چاہیے۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...