Home sticky post 5 جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

Share
Share

لاہور: جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔
قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ ججز لاوٴنج میں منعقد ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم بیرون ملک دورے پر ہیں ان کی واپسی تک جسٹس علی باقر نجفی قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا تھا، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...