Home sticky post 6 جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کیس سننے سے معذرت کر لی

جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کیس سننے سے معذرت کر لی

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں کیس سننے سے معذرت کر لی۔
کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں آئینی بنچ میں اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کیس سننے سے معذرت کر لی، انہوں نے کہا کہ میں کیس نہیں سن سکتی، اس کی الگ سے وجوہات دوں گی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کریں، وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس معاملے میں کافی تنازع ہے، اختیارات سے متعلق ایک آرڈر بھی آیا ہے، دیوان موٹرز کیس جلد سنا جائے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم کل ہی اس کیس کو سن لیتے ہیں، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ میں کیس سے الگ ہونے کی الگ وجوہات دوں گی جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اپنی وجوہات دے دیں۔

Share
Related Articles

مصنوعی ذہانت نے انسانی مدد کے بغیر اپنی نقل بنا کر ریڈ لائن کراس کر دی

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ایک جدید...

رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جینٹری بیچ

اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر موجود امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے...

سوڈان میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،پیٹرولیم کمپنی کے 20 ملازمین ہلاک

جوبا:جنوبی سوڈان کی یونٹی سٹیٹ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ نامعلوم وجوہات...

مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جوسیاسی حل نہیں چاہتے تھے، بیرسٹر گوہر

ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے...