Home sticky post 3 امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے،چیئرمین سینیٹ

امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے،چیئرمین سینیٹ

Share
Share

وینس:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔

"آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز "کے عنوان سے وینس میں عالمی کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امن صرف جنگ کی عدم موجودگی نہیں بلکہ انصاف کی موجودگی سے ممکن ہوتا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بیان کر کے شرکاء کو گہرے جذبات میں مبتلا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں بلکہ اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔ یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...