Home #ٹرینڈ جسٹس جہانگیری کا ہائیکورٹ کی کارروائی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

جسٹس جہانگیری کا ہائیکورٹ کی کارروائی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔
جسٹس طارق جہانگیری نے ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کی کارروائی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے 3 سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔
ایڈووکیٹ اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری کیس کی پیروی کریں گے، جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس طارق جہانگیری کی طرف سے کیس کی پیروی کریں گے، جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ آج چیلنج کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی جائے گی، اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...