Home سیاست جسٹس (ر) طارق مسعود، جسٹس (ر)مظہر عالم کل بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے

جسٹس (ر) طارق مسعود، جسٹس (ر)مظہر عالم کل بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے

Share
Share

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کل بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہوگی، دونوں ججز کو ایک سال کیلئے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ وزارت قانون کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کیلئے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...