Home Uncategorized کرینہ کپور اور سیف علی خان کا میرج سرٹیفکیٹ سوشل میڈیا پر وائرل،سیف کا اصل نام بھی پتہ چل گیا

کرینہ کپور اور سیف علی خان کا میرج سرٹیفکیٹ سوشل میڈیا پر وائرل،سیف کا اصل نام بھی پتہ چل گیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا میرج سرٹیفکیٹ بھارتی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ 16 اکتوبر 2012 کو ہونے والی اس محبت کی شادی کو اداکارہ کرینہ کپور نے متعدد مواقع پر سرِعام تسلیم کیا ہے۔

سیف علی خان سے شادی سے قبل کرینہ کپور کے تعلقات شاہد کپور کے ساتھ تھے، تاہم دونوں میں اختلافات کے بعد علیحدگی ہوگئی۔ کرینہ نے بعد ازاں دو بچوں کے والد اور طلاق یافتہ اداکار سیف علی خان سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس میں سیف علی خان کا اصل نام ساجد علی خان درج ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف کا یہی قانونی نام ہے، جس کی وجہ سے سرٹیفکیٹ میں بھی یہی نام استعمال کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، اور صارفین بھارتی میڈیا پر طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین اس انکشاف پر حیران بھی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...