ممبئی :مراٹھی فلمساز مہیش تلیکر نے بالی وڈکی خوبرواداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کا م کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انہیں بدمزاج اور بد تہذیب قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مہیش تلیکر نے بتایا کہ’ 8 سال قبل ہم باہرملک سے واپسی پر ائیرپورٹ پر انتظار کر رہے تھے۔
اس وقت مراٹھی پروگرام کی ایک اداکارہ بالخصوص کرینہ سے ملاقات کیلئے وہاں آئی ہوئی تھیں لیکن کرینہ نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کردیا جس سے وہ اداکارہ پریشان ہوگئیں‘۔
مہیش تلیکر کی پوسٹ کے مطابق اداکارہ اس وقت مراٹھی پروگرام کا حصہ تھیں جبکہ اداکارہ نے کی ایک فلم میں ان کا کردار بھی ادا کیا تھا لیکن اداکارہ نے اس کے باوجود انہیں عزت نہیں دی۔
مراٹھی فلم ساز نے اپنی پوسٹ میں ٹیکنالوجی کمپنی انفوسس کے بانی نارائن موتی کے لندن سے بھارت واپسی کے دوران دیے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ان کے پاس بیٹھی تھیں، اس وقت چند لوگ نارائن مورتی سے ملنے کے لیے وہاں پہنچے تو انہوں نے لوگوں سے ملتے وقت بے پناہ محبت اور خوشی کا اظہار کیا۔
لیکن دوسری طرف جب کچھ مداحوں نے کرینہ سے بات کرنا چاہی تو انھوں نے مداحوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے انھیں مکمل طور پر نظر انداز کردیا۔