Home کھیل پی سی بی کابھارتی کرکٹ بورڈسے ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے مطالبہ

پی سی بی کابھارتی کرکٹ بورڈسے ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے مطالبہ

Share
Share

لاہور :پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت سے ”تحریری گارنٹی“ مانگ لی اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے سامنے ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے قبل بی سی سی آئی سے بڑا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ”تحریری گارنٹی“ مانگ لی۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ سے “تحریری ضمانت” کی درخواست کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیاکپ کے پاکستان اور دبئی میں نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں شرکت کے معاملے پر اپنی حکومت سے تجویز مانگی لی ہے، چیئرمین پی سی بی ایشیا کپ کیلئے ہائیبرڈ فارمولے کے علاوہ کوئی آپشن یا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

نجم سیٹھی یہ لابی بھی کریں گے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے اس وقت تک نہیں جائے گا جب تک آئی سی سی اور بھارتی بورڈ تحریری گارنٹی نہیں دیتے۔

رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کہیں اور منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا تو پاکستان اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ زور ڈالے گا کہ ایشیا کپ حوالے سے تاخیر نہ کی جائے جلد وینیوز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...