Home Uncategorized کرشمہ تنّا نے بوسان فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

کرشمہ تنّا نے بوسان فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Share
Share

ممبئی: بھارتی ادکارہ کرشمہ تنّا نے جنوبی کوریا میں منعقدہ گلوبل او ٹی ٹی ایوارڈز میں بڑا ایوارڈ جیت لیا۔

ان کی نیٹ فلکس سیریز ’سکوپ‘ کو بہترین ایشین ٹی وی سیریز اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز ملے۔

39 سالہ اداکارہ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ ’سکوپ‘ نے بوسان فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیتے ہیں۔

کرشمہ تنّا نے کہا کہ اس ایوارڈ فیسٹیول میں نامزدگی ہی بہت اعزاز کی بات تھی اور اب دو کیٹگریز میں ایوارڈ جیتنا بہت حوصلہ افزا ہے۔

سکوپ جِگنا وورا کی کتاب behind bars in byculla پر مبنی ہے جو ایک کرائم رپورٹر جگروتی وورا کی کہانی ہے، سیریز میں جگروتی وورا کا کردار کرشمہ تنّا نے ادا کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...