Home #ٹرینڈ کرتارپور،بابا گورنانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی 3روزہ تقریبات کا آخری روز

کرتارپور،بابا گورنانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی 3روزہ تقریبات کا آخری روز

Share
Share

کرتارپور: بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں ۔ کرتارپور انتظامیہ کے مطابق سہ پہر کو ارداس کا انعقاد کیا جائے گا۔

دربار صاحب کرتارپور میں یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف پکوانوں سے ان کی تواضع کی گئی جبکہ سخت سکیورٹی کے تحت ارداس کے بعد ایمن آباد روانگی کا بندوبست کیا گیا ہے۔جتھہ لیڈر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا ملک ہے، جہاں ہمیں بہت پیار اور عزت ملی ہے۔

کرتارپور انتظامیہ کے مطابق واہگہ بارڈر سے آنے والے سکھ یاتری 13 نومبر کو بھارت واپس لوٹ جائیں گے۔ تین روزہ تقریبات میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور محبت کا خوبصورت پیغام اجاگر ہوا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...