Home sticky post 4 یومِ استحصالِ کشمیر ،ماسکو میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے خصوصی تقریب ،کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین

یومِ استحصالِ کشمیر ،ماسکو میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے خصوصی تقریب ،کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین

Share
Share

ماسکو:5 اگست، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر دنیا بھر کی طرح روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستانی سفارتخانے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ماسکو میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصالِ کشمیر پر منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔

سفیرِ پاکستان خالد جمالی نے کہاکہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ حقِ خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

تقریب میں پاکستانی سفیر خالد جمالی نے وزیرِ اعظم پاکستان کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...