Home sticky post 6 دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

Share
Share

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی برادری نے جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

پاکستان کے مستقل نمائندہ برائے او آئی سی سید محمد فواد شیر اور قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے اپنے خطاب میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرنے کے باوجود آزادی پسند کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا۔تقریب سےخطاب میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھاہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ مسئلہ کشمیرکےحل میں اپنا کردار ادا کرے ۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب ہوئی۔تقریب سے خطاب میں پاکستان کے سفیرِ فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں سب سے پرانا حل طلب تنازع ہے اور یہ خطے میں امن و ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

دوشنبے میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان کے ناظم الامور رِضوان گُل نے صدرِ مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔

تقریب میں تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد اور زمینی حقائق کو اجاگر کیا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...