Home sticky post 4 یوم یکجہتی کشمیر :منگلا پل پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کا جم غفیر ، انسانی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی

یوم یکجہتی کشمیر :منگلا پل پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کا جم غفیر ، انسانی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی

Share
Share

جہلم :یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر منگلا پل پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے انسانی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

منگلا پل پر یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کا بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخاں کی قیادت میں جہلم اور دینہ کی انتظامیہ و عوام نے شرکت کی جبکہ آزاد کشمیر کی جانب سے وزیر کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز محترمہ نبیلہ ایوب کی قیادت میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور عوام نے بھرپور قومی و ملی جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

دونوں اطراف سے بڑی تعداد میں عوام الناس منگلا پل پر جمع ہوئے اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ہزاروں افراد نے انسانی زنجیر بنا کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔تقریب کے دوران ٹھیک 10 بجے سائرن بجائے گئے، ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ تحریک آزادی کشمیر زندہ باد، پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، پاک فوج زندہ باد اور ہم ہیں پاکستانی پاکستان ہمارا ہے کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ منگلا پل پر عوام الناس کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا جذبہ دیدنی تھا۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے جبکہ منگلا پل پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین انتظامات کر رکھے تھے۔ اس موقع پر منگلا پل پر جلسہ بھی منعقد کیا گیا جس میں کشمیریوں کے بنیادی اور مسلمہ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے متعدد قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
تقریب کے آخر میں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی،پاکستان کی سلامتی،ترقی و خوشحالی اور مسلح افواج کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...