Home Uncategorized ‎کیٹ کی جعلی تصویر،شاہی خاندان نے ایک کے بعد ایک غلطی کردی

‎کیٹ کی جعلی تصویر،شاہی خاندان نے ایک کے بعد ایک غلطی کردی

Share
Share

‎لندن :برطانوی شاہی خاندان کی رکن، ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے پیٹ کی سرجری کے بعد اپنی پہلی سرکاری تصویر ترمیم شدہ شیئر کی گئی تھی جس کا اْنہوں نے اعتراف کر لیا ہے۔

‎اس واقعے کے بعد لگتا ہے شاہی خاندان نے ایک کے بعد ایک غلطی کرنے کا ریکارڈ بنانے کی ٹھان لی ہے۔

‎حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاوٴنٹ نے کامن ویلتھ ڈے کے موقع پر کنگ چارلس کی پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر کا غلط لنک شیئر کر دیا۔

‎کامن ویلتھ کی ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا بادشاہ کے خطاب کا لنک شاہی خاندان کے یوٹیوب چینل سے براہِ راست شیئر کیا جانا تھا جبکہ اس لنک کو پیلس کے ہیڈ آف ڈیجیٹل انگیجمنٹ کے ذاتی اکاوٴنٹ، ایما گوڈی سے شیئر کر دیا گیا۔

‎بعد ازاں اس غلطی کے جَلد ہی سامنے آ جانے پر پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اور اس میں صحیح ذریعے سے لنک منسلک کر کے ری شیئر کیا گیا۔

‎خیال رہے کہ کنگ چارلس ویسٹ منسٹر ایبی میں کامن ویلتھ سروس سے غیر حاضر تھے کیونکہ ان کے کینسر کا علاج جاری ہے۔کامن ویلتھ ڈے کی تقریب میں ملکہ کمیلا اور پرنس ولیم نے بادشاہ کی جانب سے شرکت کی تھی جس میں شاہی خاندان کے باقی افراد بھی شامل تھے۔پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن بھی اس تقریب سے غیر حاضر تھیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...