Home نیوز پاکستان ‎ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی

‎ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی

Share
Share

‎لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ عدالت نے ایل ڈبلیو ایم سی سے سکول و کالجز کے بچوں کے ساتھ کمیونٹی سروسز صفائی کی مہم کا حتمی پلان بھی طلب کرلیا۔

‎لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

‎عدالت نے سکولوں کے بچوں کو ہفتے میں ایک روز ماحولیات سے متعلق پریکٹیکل کروانے کی ہدایت کردی، جوڈیشل واٹر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سکولز بچوں کے سلیبس میں ماحولیات سے متعلق چیزیں شامل کریں اور آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

‎عدالت نے ایل ڈبلیو ایم سی سے سکول و کالجز کے بچوں کے ساتھ کمیونٹی سروسز صفائی کی مہم کا حتمی پلان بھی طلب کرلیا۔

‎عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق تمام ٹائر جلانے والے یونٹس کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں، خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کی تمام بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔

‎عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ سرکاری رپورٹ کے مطابق لیسکو اہلکاروں کو درختوں کی کٹائی سے روکنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، لیسکو سٹاف نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...