Home sticky post 6 خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج

Share
Share

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے شریک ملزم یاسر کی درخواست ضمانت منظور جبکہ ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ستمبر سے درخواستِ ضمانت زیرِ التوا ہے، آپ نے کافی وقت لیا، ہمارے ملک میں قانون کا غلط استعمال کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے، ملزمہ آمنہ عروج کیا کرتی ہے؟۔وکیلِ صفائی نے بتایا کہ ملزمہ پراپرٹی کا کام کرتی ہے اور پروموشنل ویڈیوز بناتی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ ملزمہ تسلیم کر رہی ہے کہ وہ ویڈیو بنانا جانتی ہے، اتنے بڑے شہر میں اکیلے رہنا، پراپرٹی کا کام کرنا، کوئی بہادر خاتون ہی کر سکتی ہے، اگر ملزمہ کو بلیک میل کیا جا رہا تھا تو وہ خاموش نہ رہتی، آپ کہتے ہیں کہ ملزمہ شوبز سے منسلک ہے، کیا کسی ڈرامے میں کام کیا؟ کبھی آپ کہتے ہیں کہ ملزمہ پروموشنل ویڈیوز بناتی ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں فردِ جرم عائد ہو چکی ہے، گواہوں کے بیانات قلم بند ہو رہے ہیں، لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔
دلائل میں سرکاری وکیل نے بتایا کہ21 جولائی کو تھانہ سندر میں خلیل الرحمٰن قمر نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزمان پر اغواء، بلیک میلنگ، مہنگا سیل فون اور ڈھائی لاکھ روپے لوٹنے کا الزام ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...