Home sticky post 4 خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کی شہادت کی افواہیں مسترد،زندہ ہیں ، منظر عام پر آ گئے

خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کی شہادت کی افواہیں مسترد،زندہ ہیں ، منظر عام پر آ گئے

Share
Share

تہران :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے اپنی شہادت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ملک و ملت کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کے سرکاری نیوز چینل پریس ٹی وی کے مطابق، علی شمخانی نے آیت اللہ خامنہ ای کو ایک جذباتی پیغام میں کہاکہ "صبح فتح قریب ہے، ایران کا نام ہمیشہ تاریخ میں روشن رہے گا، اور شہداء کی مسکراہٹیں ہمارے مستقبل کا عکس ہوں گی۔
واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ایک حملے میں شمخانی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی حالت تشویش ناک تھی، اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں جان بچانے والی طبی امداد فراہم کی گئی۔
اس حملے کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ شہید ہو چکے ہیں، تاہم اب ان کے پیغام اور صحتیابی نے ان افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس حملے میں ایران کے کئی اعلیٰ کمانڈرز شہید ہوئے، جن میں چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ شامل تھے۔
ایران نے اس کے بعد جوابی کارروائی ’وعدہ صادق سوم‘ کے تحت اسرائیل کے فوجی اور انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بنایا، اور اب تک 15 مراحل مکمل کیے جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...