Home سیاست خورشید شاہ کو نگران وزیراعظم کی تقرری بارے بیان مہنگا پڑ گیا،پیپلزپارٹی کی قیادت شدید برہم

خورشید شاہ کو نگران وزیراعظم کی تقرری بارے بیان مہنگا پڑ گیا،پیپلزپارٹی کی قیادت شدید برہم

Share
Share

کراچی: سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کو نگران وزیراعظم کی تقرری بارے بیان مہنگا پڑ گیا، پیپلزپارٹی کی قیادت خورشید شاہ کے نگران وزیراعظم سے متعلق بیان پر شدید برہم ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے خورشید شاہ سے نگران وزیراعظم سے متعلق بیان پر جواب طلبی کی ہے، خورشید شاہ کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی کو اپنے ترجمانوں سے بیان جاری کروانا پڑا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان پارٹی قیادت سے اجازت کے بغیر دیا، نگران وزیراعظم سے متعلق خورشید شاہ کا بیان پارٹی پالیسی کے منافی تھا۔

خورشید شاہ کے بیان کے بعد پی پی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان بازی سے روک دیا، قیادت کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ حساس ہے، غیر ضروری بیانات نہ دیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم سے متعلق کہا تھا کہ ہمیں علم نہیں تھا نگران وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، انوار الحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، بہتر ہوتا ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت 7افراد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی:جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی...