Home نیوز پاکستان یوم آزادی ، وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے

یوم آزادی ، وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کیلئے اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے۔کسی مقام پر ہلڑ بازی اورقانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 1500 سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کیلئے الگ سے 550 افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں، پارکوں اور پبلک مقامات پربھی خصوصی نفری تعینات، تھانوں کی موبائل گشت،سی ٹی ڈی کمانڈوز اورڈولفن فورس کے خصوصی سکواڈ گشت پر تعینات ہونگے۔

ترجمان کے مطابق ون ویلنگ اور اس مقصد کے موٹرسائیکل تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، کسی مقام پر ہلڑ بازی اورقانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، یوم آزادی کے موقعہ پر قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...