Home تازہ ترین خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی 4 جنرل نشستوں پر کامیاب، مراد سعید سینیٹر بن گئے

خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی 4 جنرل نشستوں پر کامیاب، مراد سعید سینیٹر بن گئے

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے الیکشن ہوئے جس میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل نشستوں میں پی ٹی آئی نے چار جبکہ اپوزیشن نے تین اپنے نام کیں۔ تحریک انصاف کے مراد سعید کو توقع سے زیادہ 26 ووٹ ملے۔

پی ٹی آئی کے دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور نور الحق قادری ہیں جنہیں بالترتیب، 22 اور 21، 21 ووٹ ملے۔
جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش 18 جبکہ طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور نواز لیگ کے دلاور کامیاب قرار پائے، دونوں نے بالترتیب 89 اور 54 ووٹ حاصل کیے۔
خواتین نشست پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب قرار پائیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے۔جبکہ گنتی کے دوران خواتین نشست کے لیے کاسٹ کیے گئے دو ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق 11 نشستوں کے لیے 25 امیدوار مدمقابل تھے جن میں سے 7 جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 5 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...