Home Uncategorized طاقت کے توازن کے لئے حسن نصر اللہ کو مارنا ضروری تھا،آنے والے دن مزید کچھ لیکر آئیں گے، نیتن یاہو

طاقت کے توازن کے لئے حسن نصر اللہ کو مارنا ضروری تھا،آنے والے دن مزید کچھ لیکر آئیں گے، نیتن یاہو

Share
Share

تہران: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ہمیں آسانی سے شکار ہوجانے والی مچھلی کہا لیکن ہم نے خود کو فولاد کا تار ثابت کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ کو عظیم تخریب کار قرار دینے کی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں طاقت کے توازن کے لیے حسن نصر اللہ کو مارنا ضروری تھا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے باب کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا۔ ابھی صرف ایک مقصد پورا ہوا لیکن مشن ابھی باقی ہے۔ آنے والے دن مزید کچھ ایسا ہی لے کر آئیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈر نے بھی دھمکی دی کہ ہم حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ یرغمالیوں کی رہائی اور یہودیوں کی آبادکاری تک جنگ جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حسن نصر اللہ کو گزشتہ روز ایک فضائی حملے میں شہید کردیا۔ نصر اللہ 50 فٹ گہری ایک سرنگ میں رہائش پذیر تھے۔

جس کے بعد نعیم قاسم کو عبوری سربراہ منتخب کرلیا گیا جب کہ مستقل سربراہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...