Home Uncategorized سیکنڈوں میں ناک آؤٹ کردیتے ہو، سلمان خان بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر کے مداح بن گئے

سیکنڈوں میں ناک آؤٹ کردیتے ہو، سلمان خان بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر کے مداح بن گئے

Share
Share

دبئی: بھارتی سپر اسٹار سلمان خان، پاکستانی اداکار عمران عباس اور سنجے دت کا بیٹا بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند کے پرستار بن گئے۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 میں پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی، پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔

 

فتح کے بعد پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند سے بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سنجے دت کا بیٹا بھی تھا۔ سلمان خان نے شاہ زیب رند کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔

بھارتی اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔

میچ کے اختتام پر شاہ زیب رند سے سوال کیا گیا کہ وہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘‘۔

شاہ زیب رند نے فائٹ کیلئے دبئی آنے پر پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھی شکریہ ادا کیا جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے متعلق کہا کہ پچپن سے آپکو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، وہ میرے ’’سپر اسٹار‘‘ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی کراٹے ماسٹر نے ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان رانا سنگھ کو تھپڑ جڑدیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...