Home sticky post کے پی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

کے پی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

مشترکہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی تھی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، جبکہ فوجی عدالتوں سے سزائیں سنانا انصاف کا قتل ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے غیرآئینی اور جانبدارانہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاق سے سفارش کی جائے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

سیکیورٹی خدشات: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اہم فیصلہ تہران: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...