Home sticky post 5 کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

Share
Share

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کردیا۔مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا۔
صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔
مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکیج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکیج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ ہاوٴس پشاور سے کی جائیگی۔

Share
Related Articles

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی،شہریوں کا اظہار تشکر

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے...

ارسا کاصوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم...

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...