Home نیوز پاکستان خیبر کےکوکی خیل قبیلے کاوزیراعلی کے پی سے ملاقات کے بعد دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان

خیبر کےکوکی خیل قبیلے کاوزیراعلی کے پی سے ملاقات کے بعد دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان

Share
Share

پشاور: وزیراعلی کے پی سے ملاقات کے بعد خیبر کےکوکی خیل قبیلے نے دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے ضلع خیبر کےکوکی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل جرگے نے ملاقات کی، جس میں ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور عبدالغنی آفریدی کے علاوہ کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر خیبر نے شرکت کی۔

ملاقات میں کوکی خیل قوم کے عارضی بے گھر افراد کی اپنے علاقوں کو واپسی کے مسئلے پر طویل مشاورت ہوئی۔ شرکا نے کلیئر ہوجانے والے علاقہ کے لوگوں کی واپسی کے لیے رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

باقی ماندہ لوگوں کی واپسی کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اگلے ہفتے اجلاس منعقد کرکے واپسی کا لائحہ عمل اور ٹائم لائن طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر جرگے نے تیراہ کی طرف بے گھر افراد کے کل مجوزہ مارچ کو کینسل کرنے کا اعلان کیا۔ جرگے نے 75 دنوں سے طورخم شاہراہ پر جاری دھرنا بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جرگے نے بے گھر افراد کی واپسی کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 11 اکتوبر کا مسئلہ پُرامن انداز میں حل کرنے پر وزیر اعلیٰ کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

جرگہ عمائدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے انتہائی دانشمندی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے لوگوں کو خون خرابے سے بچالیا، وزیر اعلیٰ نے جس احسن طریقے سے 11 اکتوبر اور بنوں کا معاملہ حل کیا وہ ہمارا مسئلہ بھی ضرور حل کریں گے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے مجھ پر اعتماد کرنے پر کوکی خیل کے عمائدین کا مشکور ہوں، میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے بے گھر افراد کی بحالی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، انہوں نے ملک میں امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے اور تکالیف برداشت کیں، ان کی اپنے علاقوں کو باعزت واپسی اور دوبارہ آبادکاری ہماری اہم ترجیح ہے۔

وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان بے گھر افراد کی واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لئے درکار سامان کی خریداری اور دیگر لوازمات کا عمل شروع کیا جائے۔

Share
Related Articles

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...

محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...

مبینہ دھاندلی کیس، فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک تو صحیح ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی...