Home sticky post 5 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کے نائب قاصد نے گولی مار کر خود کشی کرلی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کے نائب قاصد نے گولی مار کر خود کشی کرلی

Share
Share

لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن کے نائب قاصد حسنین نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے نائب قاصد حسنین جسٹس جواد حسن کے ساتھ 25سال سے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حسنین نے سحری کے بعد پولیس اہلکار کو کہا کہ آپ جاؤ اور رائفل مجھے دے دو، نائب قاصد نے خود کو کمرے میں بند کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

نائب قاصد کی خود کشی کی خبرسنتے ہی جسٹس جواد حسن راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوگئے اور ان جسٹس کے گھر میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول موجود ہیں۔

جسٹس جواد حسن اس وقت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...