Home نیوز پاکستان لاہور ہائیکورٹ کا22 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا22 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرانے کا حکم

Share
Share

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا الیکشن 22 روز میں کرانے کا حکم دیدیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعیناتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے 15 روز میں بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کرکے اگلے 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پی سی بی کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں، ریاست کی جانب سے اداروں میں مداخلت ہورہی ہے، جس سے ملک میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔

22 جون کو بورڈ آف گورنر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا گیا، 5 جولائی کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے، وفاقی حکومت کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار حاصل ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...