Home تازہ ترین لاہور ٹیسٹ : دوسرا دن ،مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنالیے،مزید 162 رنز درکار

لاہور ٹیسٹ : دوسرا دن ،مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنالیے،مزید 162 رنز درکار

Share
Share

لاہور:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنالیے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کو پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔

جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ 200 کے اسکور پر گری، اس وقت ٹونی ڈی زورزی 81 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کے نعمان نے 85 رنز کے عوض 4، سلمان علی آغا اور ساجد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سلمان علی آغا اور امام الحق 93، 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جنوبی افریقا کے سینورن متھوسوامی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسرے روز محمد رضوان نے 62 اور سلمان علی آغا نے 52 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے 49 رنز کا اضافہ کیا۔

تاہم متھوسوامی نے 362 کے مجموعے پر محمد رضوان کو آؤٹ کیا، پھر اسی اوور اور اسکور پر پہلے محمد نعمان اور ساجد خان کو پویلین بھیج کر پاکستان کی بڑے اسکور کی جانب پیش قدمی روک دی۔

سلمان علی آغا ٹیل اینڈز کے ساتھ ٹیم کا اسکور 378 تک ہی لے جانے میں کامیاب رہے، تاہم وہ بھی سنچری سے کچھ رنز کی دوری پر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سینورن متھوسوامی نے 6، پرینیلان سبرائن نے 2 جبکہ سائمن ہارمر اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے۔

امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، انہوں نے 153 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران 1 چھکا اور 9 چوکے لگائے۔

کپتان شان مسعود 76، اسٹار بیٹر بابر اعظم 23، عبداللّٰہ شفیق 2 اور سعود شکیل صفر رنز بنا کر پویلین لوٹے ہیں۔

پہلی دن کے اختتام پر محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے سینورن موتا سامی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...