Home sticky post 4 لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی، سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ کا نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ چالان جمع کروا دیا گیا ہے کیا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے، کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ گرفتار تو نہیں کرنا لیکن میں پوچھ لیتا ہوں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ 188 کے کتنے پرچے دیئے اب تک؟ ہزاروں میں ہوں گے، سب کا نام ای سی ایل میں ڈالا کیا؟ کوئی ایک بات سمجھا دیں تاکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کیا یہ بھاگ جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے؟
سرکاری وکیل سے استفسار کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کیوں روکے گئے؟ ان سوالوں کے جواب دے دیں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پانچ کو فلائٹ تھی لیکن نہیں جانے دیا، اب کل کینیڈا جانا ہے۔
عدالت نے لطیف کھوسہ کو ہدایت کی کہ آپ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں کہ جب عدالت بلائے پیش ہوں گے اور ساتھ ہی ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون جانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

شام کے معروف کیفے میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے وسطی علاقے میں واقع ایک معروف...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

نیٹو پر امریکا سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے مگر فائدہ نہیں ہوتا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو پر...

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...