Home نیوز پاکستان تازہ اور درست معلومات کی فراہمی کیلیے نادرا کی جانب سے واٹس ایپ چینل کا آغاز

تازہ اور درست معلومات کی فراہمی کیلیے نادرا کی جانب سے واٹس ایپ چینل کا آغاز

Share
Share

کراچی: شہریوں کو تازہ ترین، درست معلومات کی فراہمی کے لئے نادرا نے واٹس ایپ چینل کا آغازکردیا۔

ترجمان کے مطابق نادرا جیسے عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لئے واٹس ایپ چینل کا اجراء ایک جدت آمیز اقدام ہے، واٹس ایپ چینل کے آغاز کے ساتھ ہی نادراخدمات اور سہولیات کے بارے میں معلومات پر مبنی مواد شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کرنے والے شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بروقت اور فوری معلومات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی رہنمائی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شہری نادرا واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کریں اور نادرا خدمات اور سہولیات پر فوری اور درست معلومات حاصل کریں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...