Home تازہ ترین امن و امان صورتحال ، پی بی۔ 45 کوئٹہ کے 15 حلقوں پر دوبارہ پولنگ 5 جنوری کو ہوگی، الیکشن کمیشن

امن و امان صورتحال ، پی بی۔ 45 کوئٹہ کے 15 حلقوں پر دوبارہ پولنگ 5 جنوری کو ہوگی، الیکشن کمیشن

Share
Share

کوئٹہ:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔ 45 کوئٹہ کے 15 حلقوں پر دوبارہ پولنگ 5 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 15پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے موخر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورت کے باعث الیکشن کو مئوخر کرنے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 15پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کے لیے 19 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

الیکشن ٹریبونل نے 15پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی وجہ سے علی مدد کو نااہل قرار دیا تھا۔

بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔ 45 کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...