Home Uncategorized لیجنڈری بھارتی اداکارہ سمرتی بسواس انتقال کرگئیں

لیجنڈری بھارتی اداکارہ سمرتی بسواس انتقال کرگئیں

Share
Share

ناشک:بھارت کی لیجنڈری اداکارہ سمرتی بسواس 100 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ناشک شہر میں گھر پر ہوا۔

فلمساز ہنسل مہتا نے اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ کے انتقال کی تصدیق کی اور ان کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

لیجنڈری اداکارہ نے 1930 سے 1960 کے دوران کئی ہندی، بنگالی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔

ان کی فلموں میں ’نیک دل‘، ’ہمسفر‘، ’ہمدرد’ اور ’باپ رے باپ‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ انہوں نے دیو آنند، کشور کمار اور بلراج سہانی کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...