Home Uncategorized امریکی کانگریس اراکین کا غزہ صورتحال پر صدر بائیڈن کو خط

امریکی کانگریس اراکین کا غزہ صورتحال پر صدر بائیڈن کو خط

Share
Share

کیپٹل ہل کی عمارت، کانگریس اور سینیٹ دفاتر یہیں قائم ہیں۔

امریکی ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک، پانی، بجلی اور ایندھن کی فوری بحالی کرائی جائے۔کیپٹل ہل کی عمارت، کانگریس اور سینیٹ دفاتر یہیں قائم ہیں۔

کانگریس ارکان نے صدر بائیڈن کو خط لکھ کر غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن اسرائیل کی غزہ کیلئے انسانی ضروریات بند کرنے کے معاملے کو دیکھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ارکان کانگریس نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ کی صورتحال، شمالی غزہ سے لاکھوں فلسطینیوں کے انخلا اور اس کے خطرناک نتائج پر تشویش ہے۔

خط میں ارکان کا کہنا تھا کہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں، فلسطین اور اسرائیل کے دونوں طرف شہریوں کا جانی نقصان روکا جائے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ تک انسانی امداد کیلئے راہداری بنوائی جائے، امریکا اور عالمی برادری خطے کے پائیدار امن کے کیلئے اقدامات کریں۔

خط میں ارکان کانگریس نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی بحران حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...