Home Uncategorized لیبیا کشتی حادثہ،دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قیدکی سزا

لیبیا کشتی حادثہ،دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قیدکی سزا

Share
Share

راولپنڈی: عدالت نے لیبیا کشتی حادثے سے متعلق مقدمے میں دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔

راولپنڈی میں اسپیشل جج سنٹرل امجد علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرمان کو 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

مجرمان فیض اللہ خان اور اسلام خان نے راولپنڈی کے نوجوانوں عثمان اور شکیل کو اٹلی بھجوانے جھانسہ سے 65 لاکھ وصول کئے اور دونوں نوجوانوں کو اٹلی کے بجائے لیبیا میں چھوڑ کر غائب ہوگئے تھے، بعد ازاں دونوں کشتی سے اٹلی جانے کی کوشش میں لیبیا سمندر میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ دونوں مجرمان سے جرمانہ کی رقم وصول کر کے والدین کو دی جائے۔ مجرمان عادی انسانی اسمگلرز ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ضمانت پر رہا مجرمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں مقتول نوجوانوں کی نعشیں بھی تاحال نہیں مل سکی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...