Home sticky post 5 بجلی کی کڑک سورج سے 5 گُنا زیادہ گرم ؟ وجہ کیا ہے ؟

بجلی کی کڑک سورج سے 5 گُنا زیادہ گرم ؟ وجہ کیا ہے ؟

Share
Share

جی ہاں، یہ حقیقت ہے کہ بجلی کی کڑک چند لمحوں کے لیے سورج کی سطح سے بھی 5 گنا زیادہ گرم ہو سکتی ہے!۔یہ گرمی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہوا لمحاتی طور پر پلازما میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

بجلی کی کڑک یا آسمانی بجلی کا درجہ حرارت تقریباً 30,000° ڈگری تک پہنچ سکتی ہے جبکہ سورج کی سطح جسے photosphere کہا جاتا ہے، کا درجہ حرارت تقریباً 5,500 ڈگری ہوتا ہے۔ یعنی بجلی کی کڑک سورج کی سطح سے تقریباً 5 سے 6 گنا زیادہ گرم ہو سکتی ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اصل میں بجلی ایک طاقتور برقی مخروج ہے جو بادلوں اور زمین یا بادلوں کے درمیان ہوتا ہے۔

جب یہ خارج ہوتا ہے تو ہوا میں موجود گیسیں (خصوصاً نائٹروجن اور آکسیجن) تیزی سے ionize ہو جاتی ہیں جس سے شدید گرمی پیدا ہوتی ہے۔ یہ گرمی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہوا لمحاتی طور پر پلازما میں تبدیل ہو جاتی ہے جو روشنی اور گرج پیدا کرتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ درجہ حرارت صرف چند مائیکرو سیکنڈز (ہزارویں سیکنڈ کے حصہ) کے لیے برقرار رہتا ہے۔ اس کا اثر آس پاس کی چیزوں کو پگھلا یا جلا بھی سکتا ہے، جیسے درخت، ریت یا عمارتیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...