Home #ٹرینڈ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، 15 فروری کو پولنگ ہوگی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، 15 فروری کو پولنگ ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو آویزاں کریں گے، کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہو گی، اپیلیں 5 سے 8 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونلز اپیلیں 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشان 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق اسلام آباد کے بلدیتی انتخابات کیلئے پولنگ 15 فروری کو ہوگی، 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...