Home سیاست لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشیداحمد کو پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشیداحمد کو پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشیداحمد کو لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمان کے وکلا عدالت پروڈکشن کی دو مختلف دراخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید کی جانب سے عدالت پروڈکشن کی دو درخواستیں دائر کردیں۔

وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغواء ہیں، عدالت پیش کیا جائے، صرف رپورٹ نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ سپرٹنڈنٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ مانگی تو سیکیورٹی خدشات کا بہانا بن جائیگا، شیخ رشید کا کچھ علم نہیں کہاں ہی انہیں بھی عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

وکیل نے کہا کہ صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتا نہیں ہے۔ بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد...

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج ہے، محمد اورنگزیب

واشنگٹن:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان کے لیے سنگین...

بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے...