Home نیوز پاکستان شاہین شاہ آفریدی اور انشا ء آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شاہین شاہ آفریدی اور انشا ء آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Share
Share

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا ء آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی اپنی دلہن انشا آفریدی کو گھر لے آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے، تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم شادی کی تقریب میں میں شرکت کیلئے دبئی سے خصوصی طور پر کراچی پہنچے اور انہوں نے شاہین کو اس مبارک موقع پر مبارکباد پیش کی، شادی کی تقریب میں سابق کرکٹرز اور شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی شریک ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

یادرہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...