Home نیوز پاکستان ‎طویل مدتی قرض پروگرام ، آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا

‎طویل مدتی قرض پروگرام ، آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Share
Share

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے تاہم آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد قرض کے سلسلے میں پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا۔معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی، مشن کے ممبران وزارتِ خزانہ کے حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...