Home sticky post 6 لاس اینجلس شعلوں کی لپیٹ میں،نامورشخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر جل کرخاکستر

لاس اینجلس شعلوں کی لپیٹ میں،نامورشخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر جل کرخاکستر

Share
Share

لاس اینجلس: امریکی شہرلاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، جلتے شعلوں نے29ہزار سے زائد ایکٹررقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔مشہورہالی ووڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی جل گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے تاہم تین روز سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں95 ہزار صارف بجلی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ80ہزار افراد کو فوری انخلا کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آگ سے 2ہزارسیزیادہ گھر اورعمارتیں جل کر راکھ بن گئیں،مشہورہالی ووڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی جل گئے۔ آگ سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ50 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا، خشک اورتیز ہواوٴں کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کاخدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

شام کے معروف کیفے میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے وسطی علاقے میں واقع ایک معروف...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

نیٹو پر امریکا سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے مگر فائدہ نہیں ہوتا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو پر...

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...