Home sticky post 6 لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

Share
Share

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ نے ہالی وڈ اور اس کے ایوارڈ سیزن کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس 2 مارچ کو ہونے والے آسکر ایوارڈز کی تقریب تاریخ میں پہلی بار منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

لاس اینجلس میں آگ کے باعث پہلے ہی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ، اور کریٹکس چوائس ایوارڈز جیسی اہم تقریبات ملتوی ہو چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسکرز کی منسوخی کا حتمی فیصلہ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات پر مشتمل کمیٹی کرے گی، جس میں ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور اسٹیون اسپیلبرگ شامل ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں جشن منانا غیر مناسب ہوگا، خاص طور پر جب شہر کے ہزاروں لوگ دکھی دلوں اور ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگرچہ امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے تک آگ بجھ جائے گی، لیکن لاس اینجلس کو اس سانحے سے نکلنے میں مہینے لگ سکتے ہیں۔

آگ کے باعث اب تک 25 افراد کے ہلاک ہونے اور ہزاروں گھروں کے جلنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مشہور ہالی وڈ شخصیات جیسے پیرس ہلٹن، بلی کرسٹل، مارک ہیمل، اور اینتھونی ہاپکنز سمیت کئی ستاروں کے گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان بھی پہلے ہی 17 جنوری سے ملتوی کر کے 19 جنوری تک کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...