Home تازہ ترین مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباوٴ بن گیا،تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباوٴ بن گیا،تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

Share
Share

کراچی :مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباوٴ بن گیا، سسٹم شمال کی طرف بڑھ کر 24 گھنٹوں میں ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباوٴ بننے کے سبب شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہواوٴں کی رفتار 30.6 کلو میٹر (17 ناٹیکل مائل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔
دوپہر کے بعد ہواوٴں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر (25 ناٹیکل مائل) تک تجاوز کر سکتی ہے۔شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
گزشتہ روز، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ ہندوستان کے شمالی کرناٹک، گوا کے ساحلوں سے دور موجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثر اسی علاقے میں کم دباوٴ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...