Home Uncategorized ماہرہ خان نے ویل چیئر پر بیٹھنے اور بیساکھی کیساتھ چلنے کی وجہ بتا دی

ماہرہ خان نے ویل چیئر پر بیٹھنے اور بیساکھی کیساتھ چلنے کی وجہ بتا دی

Share
Share

لاہور: پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے ویل چیئر پر بیٹھ کر تقریب میں آنے اور بیساکھی کے ساتھ پارٹی میں شرکت کرنے کے معاملے کی وضاحت کردی۔

ماہرہ خان نے فوٹو شوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھی اور ان کے پاؤں کو تین مختلف جگہوں پر سخت چوٹیں آئیں اور ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ زخمی پاؤں کے دوران فوٹو شوٹ کروانا تکلیف دہ تھا لیکن ٹیم نے بھرپور تعاون کیا جس کی بدولت وہ فوٹو شوٹ سب سے بہتر ہوا۔

ماہرہ نے بتایا کہ پاؤں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے انہیں اتنی تکلیف تھی کہ وہ آرام سے پاؤں کو ایک سے دوسری جگہ بھی نہیں لے جا سکتی تھیں، تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کیسے، کب اور کہاں چوٹ لگی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...