Home Uncategorized ‎ماہرہ خان برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑیں

‎ماہرہ خان برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑیں

Share
Share

‎ کراچی: پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اُن تمام سوشل میڈیا صارفین پر کڑی تنقید کی ہے جنہوں نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص سے قبل اُن کے ’لاپتا‘ ہونے کی افواہیں پھیلائی تھیں۔

‎22 مارچ کو پرنسز آف ویلز کیتھرین میڈلٹن نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

‎ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے بتایا تھا کہ جنوری میں ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی اور ان کا خیال تھا کہ یہ کینسر نہیں ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ کینسر تھا۔
‎ان کا کہنا تھا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ان کیلئے بہت بڑا دھچکا تھی لیکن وہ اپنے بچوں اور فیملی کیلئے اسے منظر عام پر نہیں لانا چاہتی تھیں۔

‎برطانوی شہزادی نے بتایا تھا کہ اب کینسر کے علاج کیلئے ان کی کیمیو تھراپی جاری ہے اور دن بدن اس سے صحت مند ہورہی ہیں۔

‎کیٹ مڈلٹن کے حیران کُن انکشاف کے بعد ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اُن صارفین کے نام پیغام جاری کیا ہے جو حقیقت جانے بغیر معروف شخصیات پر تنقید کرتے ہیں۔

‎ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ لوگ کس طرح ایک جگہ بیٹھ کر عوامی شخصیات کے بارے میں گھٹیا اور فضول قسم کی باتیں لکھ لیتے ہیں۔

‎اداکارہ نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی مضحکہ خیز سازشی نظریوں اور بےمعنی باتوں پر یقین کرکے اپنا پورا دن ضائع کردیتے ہیں۔

‎اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کے لیے زندگی اہم ہے لیکن سب کو اپنی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا بھی رہتا ہے، اسی لیے ہر کسی کے ساتھ اچھا سلوک کریں کیونکہ ہم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ دوسرا انسان اپنی زندگی کس طرح گزار رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...