Home تازہ ترین شہریار منور کے ’شبِ موسیقی‘ کے فنکشن میں ماہرہ خان کا ڈانس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے

شہریار منور کے ’شبِ موسیقی‘ کے فنکشن میں ماہرہ خان کا ڈانس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے

Share
Share

کراچی:پاکستان شوبز سپر اسٹار ماہرہ خان کی ساتھی اداکار شہریار منور کی شادی کی تقریب سے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی کی گرینڈ شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، قوالی نائٹ، مہندی اور اب شبِ موسیقی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں پاکستان شوبز کی متعدد فنکاروں کا لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایسے میں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے دوست شہریار کی شادی پر شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کی ہے جن کے ساتھ وہ ماضی میں فلم بھی کر چکی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان کو مادھوری ڈکشت کے معروف گانے ’گھاگرا‘ پر دھواں دار پرفارمنس دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے ساتھ ایک اور فنکار بھی موجود ہے۔

شہریار منور کی شبِ موسیقی کے فنکشن میں احد رضا میر، ماہرہ خان، ثروت گیلانی، عاصم رضا، فہد مرزا سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...