Home Uncategorized ماہرہ خان کی “رنگ فنگر” میں موجود انگوٹھی توجہ کا مرکز بن گئی

ماہرہ خان کی “رنگ فنگر” میں موجود انگوٹھی توجہ کا مرکز بن گئی

Share
Share

لاہور: پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کی “رنگ فنگر” میں موجود انگوٹھی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

ان دنوں اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ایسے میں ماہرہ خان کا ہر قدم مداحوں اور پرستاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوسکتا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے ایک دلکش تصویر شیئر کی جو منظر عام پر آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کو دھوپ کی مدھم کرن سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، بکھرے سنہرے بال اداکارہ کی لُک میں مزید چار چاند لگارہے تھے۔

تصویر میں جو غور طلب بات تھی وہ ماہرہ خان کے الٹے ہاتھ کی چوتھی انگلی میں نظر آنے والی خوبصورت انگوٹھی تھی جس نے فوراً ہی دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

پوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی کہ تاک لگائے بیٹھے لوگوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرڈالی۔

یاد رہے کہ چند دن قبل اداکار ماہرہ خان کی انکے قریبی دوست سلیم خان سے جلد دوسری شادی کی خبروں نے زور پکڑا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...